6 ستمبر، 2024، 8:48 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85588628
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و صربیہ کے تعلقات میں توسیع کے لئے تمام گنجائشوں کے استعمال پر زور

تہران - ارنا –  اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر خارجہ نے اپنے صرب  ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں  توسیع کے لئے تمام موجودہ وسائل  کا استعمال ضروری ہے۔

جمعہ  کو صربیہ کے وزیر خارجہ مارکو جوریچ نے سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات  میں مزید توسیع آئے گی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور  ایران کے تاجروں کو بلگراڈ 2027 ایکسپو میں سرگرم شرکت کی دعوت دی۔

صربیہ کے وزیر خارجہ نے  اسی طرح صربیہ کی ارضی سالمیت کی  اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے  حمایت کو قابل قدر اور لائق تحسین قرار دیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے  بھی اپنے صرب  ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صربیہ  کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے نیز بلقان میں استحکام کو ایران کی موجودہ حکومت کی  خارجہ پالیسی کا حصہ قرار دیا اور صربیہ کی ارضی سالمیت اور مختلف علاقوں میں جیو پالیکٹیکل تبدیلی کی مخالفت کے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف پر زور دیا ۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان  خاص طور پر اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعلقات میں فروغ کے لئے دستیاب وسائل کو استعمال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں فریقین نے مختلف سطحوں پر دونوں ملکوں کے درمیان تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .